دولہے کیلئے شادی کا دن ڈراؤنا خواب بن گیا، گھوڑی دولہے کو لے کر فرار

دولہا گھوڑی پر بیٹھ کر اپنی دلہن کو بیاہنے نکلا تو گھوڑی دولہے کو لے کر فرار ہو گئی، باراتی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں پر دولہے کا پیچھا کرتے رہے، ویڈیو وائرل

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری ہفتہ 24 جولائی 2021 23:51

دولہے کیلئے شادی کا دن ڈراؤنا خواب بن گیا، گھوڑی دولہے کو لے کر فرار
دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی2021ء) دولہے کیلئے شادی کا دن ڈراؤنا خواب بن گیا، دولہا گھوڑی پر بیٹھ کر اپنی دلہن کو بیاہنے نکلا تو گھوڑی دولہے کو لے کر فرار ہو گئی، باراتیوں کی جانب سے موٹر سائیکوں اور گاڑیوں پر دولہے کا پیچھا کرنے کی ویڈیو وائرل- تفصیلات کےمطابق اجمیر کے نواحی گاﺅں رام پورا میں شادی کے موقع پر گھوڑی دولہا سمیت بھاگ نکلی ۔

باراتی گھوڑی کو روکنے کے لئے اپنی کاروں اور موٹرسائیکلوں پر پیچھے پیچھے تھے جبکہ گھوڑی دولہا کو لے کر آگے دوڑ رہی تھی۔ باراتیوں اور گھوڑی کے درمیان یہ ریس چار کلومیٹر تک لگی اور بالآخر شہریوں کی مدد سے باراتی گھوڑی کو پکڑنے اور اپنا دولہا بازیاب کرانے میں کامیاب ہوپائے۔ رپورٹ کے مطابق گھوڑی باراتیوں کی طرف سے پھوڑے جانے والے پٹاخوں کی آواز سے بدکی تھی۔

(جاری ہے)

دولہا نے گھوڑی سے بمشکل گھوڑی پر خود کو قابو رکھ سکا۔ گھوڑی کے بدک کر بھاگنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور لوگوں کے لیے ہنسی کا سامان بن رہی ہے۔ دوسری جانب بھارت میں ہی ایک اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جب شا دی کی تقریب کے دورا ن دلہن اپنے دولہا کے ساتھ سٹیج پر بیٹھی ہوتی ہے اور لوگ انہیں تحائف دے رہے ہوتے ہیں۔

اس دوران دلہن کو دولہا کے دوست ایک پیک شدہ گفٹ دیتے ہیں۔ دلہن وہیں پر یہ تحفہ کھولتی ہے تو اندر سے ایک ’بے بی فیڈر بوتل‘ نکلتی ہے۔ دلہن کو دولہا کے دوستوں کا یہ مذاق ایک آنکھ نہیں بھاتا اور وہ شدید غصے میں آ جاتی ہے اور فیڈر کو دور پھینک دیتی ہے۔اس واقعے کی ویڈیو کسی نے فیس بک پر پوسٹ کر دی جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ”بھابھی کے ساتھ مستی۔“