کراچی، انٹرنیٹ کی مدد سے پیسے چرانے والے آئی ٹی ماہر کو دھر لیا گیا
ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ اور ڈیبٹ کارڈ کو ہیک کرتا تھا ، ملزم 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدتا، معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک ‘اوٹی پی’ جنریٹ کرواتا اور کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا۔ ترجمان رینجرز سندھ
ساجد علی اتوار 25 جولائی 2021 14:09
(جاری ہے)
ترجمان سندھ رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزم بینک اکاؤنٹس، کریڈٹ کارڈ، ڈیبٹ کارڈ اور ویزا کارڈ کو ہیک کرتا تھا، دوران تفتیش ملزم نے انکشاف کیا وہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا ماہر ہے، ملزم مختلف ملکوں کے بینک اکاؤنٹ اور کریڈٹ کارڈ ہیک کرنے کی مہارت رکھتا ہے ، ملزم ویب سائٹ سے کارڈ خریدتا اور آن لائن سامان کی خریداری کرتا ، ملزم 40 فیصد تک کمیشن دے کر60 فیصد کی آن لائن خریداری کرلیتا ، ملزم عوام کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا چکا ہے، ملزم 2014 سے 2016 تک متعدد بار ملائیشیا بھی گیا۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ملزم کے زیراستعمال کمپیوٹر بھی برآمد کرلیا گیا جس سے پتہ چلا کہ ملزم نے 2018سے مختلف کال سینٹرز سے ڈیٹا خریدنا شروع کیا ، ملزم 2 ہزار سے 5 ہزار روپے تک میں بینک اکاؤنٹس کا ڈیٹاخریدتا اور اپنے کال سینٹر سے کسٹمرز کو کال کرکے بتاتا تھا کہ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا ہے ، معلومات سے کسٹمر کو گمراہ کرکے ان سے ایک ‘اوٹی پی’ جنریٹ کرواتا اور ملزم کسٹمرز سے اوٹی پی کوڈ لینے کے بعد پیسے نکال لیتا تھا ، ملزم 2012 سے یہ کام کر رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اعتماد کا رشتہ ہے، وزیر تجارت
-
وزیرِ داخلہ محسن نقوی اورِ وزیرِ ایوی ایشن و دفاع خواجہ آصف کا سیالکوٹ ایئر پورٹ کا دورہ، سہولیات کا جائزہ لیا
-
صدر آصف علی زرداری آج کوئٹہ کا دورہ کریں گے
-
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کی حمایت کا اعلان
-
نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے گیمبیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی ملاقات
-
پاکستانی نوجوان سعودی کمپنیوں کے ساتھ مل کر چھوٹے کاروبار شروع کریں گے، وفاقی وزرا
-
جن سے اپنا صوبہ نہیں چلایا جا رہا وہ پنجاب کی کارکردگی سے حسد کر رہے ہیں‘عظمیٰ بخاری
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومتی اقدامات کی تعریف
-
نوجوانوں کو آئی ٹی کے شعبہ میں ہنر مند بنا کرمعاشرے کا مفید شہری بنائیں گے ،شزہ فاطمہ
-
متحدہ عرب امارات کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے دوران نمایاں کمی ، یواے ای کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر37.44 فیصدکااضافہ ،درآمدات میں سالانہ بنیادوں پر34.30 فیصدکمی
-
امریکی سفیر کی پی ٹی آئی رہنماؤں سے اہم ملاقات
-
اسلام آباد کی انتظامیہ نے نان اور روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.