
راولپنڈی میں 14ماہ کے بچے کی تشدد سے ہلاکت،غمزدہ ماں صدمہ برداشت نہ کر سکی
واجد نامی ملزم نے ویرانے میں لیجا کر خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی ،خاتون سے زیادتی کے بعد اس کے بچے کو قتل جبکہ خاتون کو زخمی کر دیا تھا، خاتون بچے کے انتقال کے صدمے سے انتقال کر گئی،ذرائع
دانش احمد انصاری
اتوار 25 جولائی 2021
22:55

(جاری ہے)
پولیس کے مطابق تشدد کی وجہ سے بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوا گیا تھا جبکہ بچے کی والدہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتار کیلئے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ تاہم ابھی تک ملزم کو گرفتار نہیں کیاجا سکا۔ نجی ٹیلی ویژن چینل کے مطابق ملزم نے خاتون کو بچے سمیت تھانہ چونترہ کے قریب ملاقات کے لیے بلایا اور اس کے بعد اسے تیز دھار آلے سے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، جس سے خاتون تو بچ گئی، لیکن 14 ماہ کو بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا- پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم نے خاتون کو مہوٹہ موہرہ کے قریب بلایا- دوسری جانب لاہور میں بھی ایسا ہی دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، لاہور کے علاقے نواں کوٹ میں 3 نوجوان لڑکوں نے ملازمہ پر تشدد کیا اور مبینہ طور پر اس کی ٹانگ کی ہڈی بھی توڑ دی۔ملازمہ کے بھائی کی درخواست پر تھانہ نواں کوٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملازمہ کے بھائی نے تھانہ نواں کوٹ میں بیان دیا کہ عمر، عثمان اور عبداللہ نامی نوجوانوں نے ردا کو لوہے کے راڈ سے مارا، ملزمان نے میری بہن سے پہلے چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کی اور پھر اسے زبردستی اٹھا کر گھر لے جانے کی کوشش کی، بہن کے شور مچانے پر تینوں بھائیوں نے میری بہن کو لوہے کے راڈ سے مارا، جس سے ردا کے دائیں کندھے پر زخم آئے اور ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی، محلہ داروں نے بیچ بچاؤ کروا کر میری بہن کی جان چھڑوائی۔مزید اہم خبریں
-
عمران خان کا پوری پارٹی کو متحد رہنے کا حکم
-
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں 11 روپے تک اضافہ کر دیا
-
پیکا ایکٹ کی طرح فیڈرل کانسٹیبلری کا آرڈیننس بھی غیرآئینی اور وفاق کا اپنی حدود سے تجاوز ہے
-
خیبرپختونخواہ اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی لوٹ سیل
-
ٹو بہ ٹیک سنگھ، شرط لگاکر چوہے مارگولیاں کھانیوالے 2نوجوان جاں بحق
-
جیل میں قید ڈاکٹر یاسمین راشد کی رات گئے طبیعت بگڑ گئی
-
ذلفی بخاری بانی پی ٹی آئی کیلئے کام نہیں کر رہے
-
حکومت کا ہر 15 دن بعد چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ
-
16 لاکھ سے زائد کاروباری افراد کا ملک چھوڑ جانے کا انکشاف
-
آج رات سے پٹرول کتنا مہنگا ہو گا؟
-
ٹرمپ نے روس کو 'انتہائی سخت محصولات' سے خبردار کیا
-
دو ہزار بائیس کا ڈیٹا لیک، 2025 میں خفیہ ہجرت : افغانوں کی نئی زندگی کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.