عید الاضحٰی پر21جولائی تا 23جولائی تین روزہ رپورٹ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122نے جاری کر دی

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر پیر 26 جولائی 2021 12:27

عید الاضحٰی پر21جولائی تا 23جولائی تین روزہ رپورٹ انجینئر سعید احمد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) عید الاضحٰی پر21جولائی تا 23جولائی تین روزہ رپورٹ انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122نے جاری کر دی۔ جس کے مطابق تین دن میں 3547کالز موصول ہوئیں جبکہ ایمرجنسی کالز کی تعداد95 تھی جن میں سے 28ٹریفک حادثات،55میڈیکل،01اونچائی سے گرنے،01اینیمل ریسکیو،کرنٹ لگنے کا 01،جبکہ کام کے دوران چوٹ لگنے کا01 اور 07 متفرق ایمرجنسیزشامل ہیں،ان ایمرجنسیز میں95 افراد کو ریسکیو کیا گیا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ عید الاضحی کے دنوں میں آگ لگنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی البتہ روڈ ٹریفک حادثات کی تفصیلات کے مطابق 28روڈ ٹریفک حادثات میں 35افراد کو ریسکیو کیا گیا.ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریسکیورز اور ڈیوٹی آفیسرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس پر وہ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے سے لوگوں میں شعور بیدار کرنے کی ضرورت ہے کہ حفاظتی انتظامات کو ہر موقع پر یقینی بنائیں،حادثات ہونے سے پہلے ان کے بارے حفاظتی انتظامات پورے کرنا ہر ایک کی ذمہ داری ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیا اور کمیونٹی ونگ کے ذریعے افرادکی اپنی حفاظت اور بے جا کالز کے متعلق عوام میں شعور بیدار کرنے کی کوشش کررہے ہیں اور ضلع بھر کے مختلف مقامات پر ریسکیورز کی اضافی ڈیوٹیاں لگائی گئیں۔ جب کے پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122جہلم نے کہا کہ گذشتہ تین دنوں میں 18 ایمرجنسی مریضوں کو ایڈوانس ٹریٹمنٹ کے لیے چھوٹے ہسپتالوں سے بڑے ہسپتالوں میں فوری باحفاظت منتقل کیا گیا.

متعلقہ عنوان :