سکھ قوم کے ھیرو نجوت سنگھ سدھو کو انڈین پنجاب کا پردھان منتری بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں " کرتارپور آنے کی دعوت دیتے ہیں۔ بھارتی سرکار سے کرتارپور راہداری کھوالنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی اپیل کرتے ہیں:اندرجیت سنگھ ممبر پربندھک کمیٹی

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد پیر 26 جولائی 2021 13:25

سکھ قوم کے ھیرو نجوت سنگھ سدھو کو انڈین پنجاب  کا پردھان منتری بننے ..
شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2021ء) پاکستان سکھ گرودوارہ پربندھک کمیٹی کے  ممبر  اندرجیت سنگھ نے کرتار پور دربار صاحب  سے جاری بیان  میں کہا ہے کہ   بھارت نے ڈیڑھ سال سے زیادہ وقت گزرنے کے باوجود بھارت کی طرف سے راہداری کو نہیں کھولا جارہا ۔سکھ قوم کے  ھیرو کو  کانگرس  کی جانب سے  پنجاب  کا پردھان منتری بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اور نجوت سنگھ سدھو سے اپیل ہے کہ بھارت حکومتی سے   کرتارپور راہداری کو کھلوایا جائے  ۔ مزید   کہا کہ    نجوت سنگھ سدھو نے پہلے بھی کرتارپور راہداری کھلنے میں  اہم رول ادا کیا تھا ۔  بھارتی حکومت نے کرواناوائرس کی وجہ سے راہداری کو بند کر رکھا ہے ۔اس موقع  پر سکھ قوم    بھارت سرکار سے درخواست کرتے ہیں کہ راہداری کو جلدی سے جلدی کھولا جائے  تا کہ  سکھ  یاتری آ کر مذہبی  عبادت کر سکے۔اس خوشی کے موقع  پر  نجوت سنگھ سدھو کو کرتارپور آنے کی دعوت دیتے ہیں ۔