کنسائنو ویکسین کی مزید 2لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

پیر 26 جولائی 2021 15:24

کنسائنو ویکسین کی مزید 2لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2021ء) ترجمان نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم ای) کے مطابق کنسائنو کمپنی کی مزید 2 لاکھ ویکسین خوراکیں پاکستان پہنچ گئی ہیں۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ویکسین کی خوراکیں وزارت صحت کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک بھر میں ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے باعث کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں اور کیسز میں مسلسل اضافہ ہو نے لگا ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید3ہزار 752 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 32 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے۔