نور مقدم قتل کیس، ملزم ظاہر جعفر نے اعتراف جرم کر لیا
کیس کی تفتیش کے دوران تمام ویڈیو شواہد اکٹھے کر لیے گئے، ملزم اقدام قتل کی وجوہات کے حوالے سے بار بار بیان تبدیل کر لیتا ہے: پولیس
محمد علی
پیر 26 جولائی 2021
23:30
(جاری ہے)
مقتولہ نور زخمی حالت میں گھر سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی، تاہم محلے میں موجود گارڈ اور دیگر لوگوں میں سے کسی نے مقتولہ کی مدد نہیں کی۔
نور مقدم نے گھر سے باہر نکل کر ملزم ظاہر سے بچنے کیلئے خود کو سیکورٹی کے کیبن میں بند کر لیا تھا، تاہم ملزم نے مقتولہ کو کیبن سے نکال لیا اور محلے میں موجود لوگوں اور سیکورٹی گارڈز کے سامنے مقتولہ نور کو کھینچتے ہوئے دوبارہ گھر کے اندر لے گیا۔ اس دوران محلے میں موجود کسی بھی شخص نے ملزم کو روکنے یا پولیس کا اطلاع دینے کی زحمت نہ کی۔ پولیس کے مطابق ملزم ظاہر نے مقتولہ نور کو 3 گھنٹے تک بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے قتل کیا۔ جبکہ دوران تفتیش یہ انکشاف بھی ہوا کہ مقتولہ نور نے قتل سے قبل اپنے ڈرائیور کے ذریعے ملزم ظاہر کے گھر 3 لاکھ روپے کی رقم منگوائی تھی۔ دوسری جانب پیر کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت جوڈیشل مجسٹریٹ صہیب بلال رانجھا کی عدالت نے سابق پاکستانی سفیر کی بیٹی نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہرجعفر کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کردی۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت کے جج صہیب بلال رانجھا نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع سے متعلق کیس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران تھانہ کوہسار میں درج مقدمہ کے ملزم کو اے ایس پی آمنہ کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری نے سخت سیکیورٹی میں عدالت پیش کیا۔ دوران سماعت ملزم کے وکیل کے علاوہ مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے، سرکاری وکیل ساجد چیمہ نے کہاکہ ملزم سیپستول ریکور کرلیاہے، موبائل وغیرہ برآمد کرناہے اور کیس میں مزید دفعات بھی شامل کی گئی ہیں، استدعا ہے کہ ملزم کے ریمانڈ میں مناسب توسیع کی جائے۔ مدعی مقدمہ کے وکیل شاہ خاور نے کہاکہ موبائل کی ریکوری اور فرانزک اشد ضروری ہے جس کیلئے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا منظور کی جائے۔ دوران سماعت کمرہ عدالت کے دروازے پرکھڑے ملزم ظاہر جعفر نے بلند آواز سے جج کومخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آواز نہیں آ رہی مجھے بھی کچھ کہنا اور سننا ہے جس پر جج کی ہدایت پر پولیس ملزم کو آگے لے گئی۔ وکلاء کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دو روزہ توسیع کا حکم دیتے ہوئے اسے پولیس کے حوالہ کردیا۔مزید اہم خبریں
-
ایران معاہدہ کرنے کو بے تاب ہے، علی خامنہ ای کے جنازے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دی، ٹرمپ
-
پاکستان: 2025 افغان پناہ گزینوں کے لیے مشکل سال رہا، یو این ادارہ
-
پی ٹی آئی کے الیکشن بائیکاٹ سے آزاد کشمیر انتخابات پر کوئی اثر نہیں پڑے گا
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً بارہ لاکھ ہلاکتوں پر ورکنگ گروپ کا قیام
-
کھیلوں میں یکساں مواقع کے لیے نسلی امتیاز اور نفرت کا خاتمہ ضروری
-
یوکرین جنگ میں شدت، ہلاکتوں اور شہری املاک کے نقصان میں اضافہ
-
ہنٹا وائرس قابو میں جبکہ ایبولا کا پھیلاؤ جاری، ڈبلیو ایچ او چیف
-
ایران جنگ: مشرق وسطیٰ میں کشیدگی خطے اور دنیا کے لیے تباہ کن، یو این
-
بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خط، املاک کی سستے داموں نیلامی روکنے کی اپیل
-
غیرملکی متاثرہ خواتین کو ملک سے باہر بھیج دیا گیا ،مطلب یہ ہے کہ کیس ختم ہوگیا ہے
-
میں اب خیریت سے ہوں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.