حماس رہنما ابراہیم النواھضہ آٹھ ماہ بعد اسرائیلی جیل سے رہا

سابق اسیر کی حیثیت سے انہیں ماہانہ بنیاد پرملنے والا مشاہرہ بھی واپس لیے لیا گیا

منگل 27 جولائی 2021 15:40

جنین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2021ء) اسرائیلی جیل میں پابند سلاسل اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سینیر رہ نما الشیخ ابراہیم نواھضہ کو 8ماہ مسلسل قید کے بعد رہا کردیا۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ابراہیم النواھضہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔اسرائیلی فوج نے ابراہیم النواھضہ کو 27 نومبر2020 کو حماس اور جماعت کے کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون کے دوران حراست میں لیا تھا۔

(جاری ہے)

النواھضہ حماس کے دیرینہ رہ نما اور جماعت کے بانی الشیخ احمد یاسین شہید کے ساتھیوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انہیں سنہ 2002 کے بعد متعدد بار حراست میں لیا گیا۔ سنہ 2007کو ان کے زیرانتظام چلنے والے تحفیظ القرآن مدرسے کو بھی بند کردیا گیا تھا۔سابق اسیر کی حیثیت سے انہیں ماہانہ بنیاد پرملنے والا مشاہرہ بھی واپس لیے لیا گیا۔ فلسطینی اتھارٹی نے انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں ماہانہ وظیفے سے محروم کیا۔الشیخ ابراہیم نواھضہ غرب اردن میں حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی تشکیل کے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :