گلبہارسیوریج لائنیں درست نہ کی گئیں تو دمادم مست قلندرہوگا،سلیم خاں قادری ترابی
منگل 27 جولائی 2021 17:47
(جاری ہے)
وہ جمعیت علمائے پاکستان کے رہنمافقیر ملک محمدشکیل قاسمی، ممتازسماجی رہنمااور امن کمیٹی ضلع سینٹرل کے رکن ناصرحسین خاں، انجمن نوجوانان اسلام پاکستان صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری عبدالوحید یونس، بزم غلامان مصطفیٰ ﷺ پاکستان ٹرسٹ کے صدر صاحبزادہ محمدصادق قریشی ودیگر کے ہمراہ عید الاضحی کے بعد عوام اہلسنّت حنفی بریلوی کی خصوصی دعوت پر دورے کے دوران مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے کارکنان وعوام اہلسنّت حنفی بریلوی سے بات چیت کررہے تھے۔
سلیم خاں قادری ترابی نے وزیراعلیٰ سندھ ،وزیربلدیات اور دیگر ذمہ داران کو 48گھنٹے کا نوٹس دیتے ہوئے اعلان کیاکہ اگر اس دوران اہل گلبہار کی شکایات کا ازالہ نہ کیاگیا اور پوری حکومتی مشینری حرکت میں نہ آئی تو دمادم مست قلندر کی تیاری کرلی جائے،لسبیلہ پل سے ناظم آباد نمبر1،چورنگی تک ناظم آباد چورنگی سے بڑابورڈ تک اور شاہ عبدالعلیم (ڈاکخانہ)چورنگی تک مکمل دھرنادیاجائے گا۔گلبہار کے مکین خواتین بچے بوڑھے اور جوان سڑکوں کو جام کرکے اپنے گھریلوسامان کے ساتھ ڈیرہ ڈال دیں گے اورمرکزی میلادالائنس پاکستان کے جملہ اراکین اہل گلبہار کی مکمل آواز بن کر مسائل کے حل کے لئے سب سے آگے ہوں گے۔محمدسلیم خاں قادری ترابی نے کہاکہ ہم کسی ایک افسر کو ذمہ دار قرارنہیں دے رہے ،ہم پوری حکومتی مشینری کو غیر ذمہ دارسمجھتے ہوئے احتجاج کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.