حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ اسلامی تاریخ کے مظلوم ترین شہید ہیں، مولانا محمد یوسف سلفی
حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا باغیوں سے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ عدم استقامت کی بناء پر نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر تھا
منگل 27 جولائی 2021 23:49
(جاری ہے)
قر آن و سنہ موومنٹ پاکستان سندھ کے چیئرمین مولانا اختر محمدی نے کہا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا باغیوں سے مقابلہ نہ کرنے کا فیصلہ عدم استقامت کی بناء پر نہیں بلکہ ملت اسلامیہ کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر تھا ۔
سیدنا عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی فطری محاسن ، تحمل ، بردباری ، سخاوت، رحم دلی ، حیاء اور خاندانی شرافت و نجابت کے لحاظ سے صحابہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ میں ایک نمایاں مقام کے حامل ہیں ۔ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے روشن کارنامے رہتی دنیا تک تاریخ کے افق پر جگمگاتے رہیں گے ۔ اہلحدیث یوتھ فورس کے ناظم حافظ محمد حنیف سلفی نے کہا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا اہم کارنامہ یہ ہے کہ انہوں نے مفتوحہ ممالک میں حکومت و سلطنت کی بنیاد مستحکم کی اور مفتوحہ اقوام کے جذبہ خود سری کو رفتہ رفتہ اپنے اپنے حسن تدبر اور حسن عمل سے اس طرح ختم کر دیا کہ مسلمانوں کے باہمی کشمکش کے مواقع پر بھی انہیں سرتابی کی ہمت نہ ہوئی۔ جمعیت طلباء اہلحدیث کے ناظم مولانا معاویہ سلیم نے کہا کہ خلیفہ سوئم حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نیک سیرت ، بے حد نر م دل، بے پناہ معاف کرنے والے اور اسلام و مسلمانوں پر اپنی دولت نچھاور کرنے والے خلافت راشدہ کے تیسرے ستون تھے ۔ سیمینار میں ایک قرارداد کے ذریعے حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی اسلام و مسلمانوں کے لئے خدمات کو بے مثال قرار دیتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا اور ان کی سیرت و کردار کو عملی طور پر اپنانے کے لئے حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے کردار و قربانیوں پر مبنی تعلیم مضامین مرتب کر کے تعلیمی اداروں میں نصاب کا حصہ بنایا جائے ۔ سیمینار سے محمد جمیل یزدانی، محمد زاہد سلفی، رضوان خان، حافظ ابو بکر، قاری عبد الرزاق و دیگر علمائے اکرام نے بھی خطاب کیا ۔مزید قومی خبریں
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.