پیرمحل امتحانی مرکز 307 کے سپریڈنٹ کے خلاف پروپیگنڈا شروع

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 11:32

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،امیر حمزہ) گورنمنٹ فرید بخش غوثیہ ڈگری کالج 333 گ ب امتحانی مرکز کے سپریڈنٹ کی مبینہ رشوت لینے کی ویڈیو وائرل کا معاملہ شدت اختیار کرنے لگا تفصیل کے مطابق انٹرمیڈیت کے پیپرز میں امتحانی مرکز 307 کے سپریڈنٹ محمد بلال نے اردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف چند بااثر افراد پروپیگنڈا کر رہے ہیں ویڈیو میں موجود طلباء جماعت دہم کے ہیں جبکہ میٹرک پیپرز میں میری ڈیوٹی بھی نہیں اور نہ ہی میں پیسے پکڑ رہا ہوں بینک میں پیپرز جمع کروانے گیا جہاں ان سٹوڈنٹ سے ملاقات ہوئی تھی انٹرمیڈیٹ پیپرز میں ڈیوٹی کینسل کروانے پر میرے خلاف بےبنیاد خبریں بھی لگائی امتحان میں نقل نہ کروانے کی وجہ سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اگر پیسے لئے تو کلئیر ویڈیو سامنے لائے فیک ویڈیوز نہ شئیر کریں فیک ویڈیوز شئیر کرکے میری عزت کو بھی مجروح کیا گیا ہے سیکنڈ ائیر پیپرز میں ارتسام انجم نامی طالب علم کو  نقل نہ کروانے پر میرے اور میرے باقی عملہ کے خلاف پروپیگنڈا شروع ہوا دوسری جانب ذرائع کے مطابق ارتسام انجم نامی طالب علم سرکاری سکول ٹیچر کا بیٹا ہے۔