سانحہ کرائسٹ چرچ ،برطانیہ کے سابق سنگر لمعروف یوسف اسلام کا لوگوں کو ’’امن ٹرین ‘‘دینے کااعلان

بدھ 28 جولائی 2021 16:25

کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) برطانیہ کے سابق سنگر کیٹ سٹیونز المعروف یوسف اسلام نے پندرہ مارچ 2019ء کے واقعہ کے جواب میں کرائسٹ چرچ کے لوگوں کو ’’امن ٹرین ‘‘دینے کااعلان کیا ہے ۔ انہوںنے یہ اعلان نیوزی لینڈ کی رائل ہیومن سوسائٹی کی جانب سے پندرہ مارچ کے واقعہ کے بعد بہترین خدمات دینے پر بہادری ایوارڈز دینے کی ایک تقریب میںاپنے ویڈیو پیغام میں کیا جو کرائسٹ چرچ کے جیمز ہائے تھیٹر میں منعقد ہوئی جس میں نیوزی لینڈ کی گور نر جنرل اور سوسائٹی کی پیٹرن ڈیم پیٹسی رڈی ، کرائسٹ چرچ کی میئر لیئن ڈیزیل ، کرائسٹ چرچ انویٹیشن کے کو فائونڈر اینتھنی گرین ،ڈاکٹر ٹی مائر ٹائو ، امام مسجدالنور شیخ جمال فودا سمیت بڑی تعدا دمیں لوگوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

یوسف اسلام تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے اور اپنے خطاب میں پندرہ مارچ کے جواب میں کرائسٹ چرچ کے لوگوں کو ’’امن ٹرین‘‘دینے کااعلان کیا ۔ بیٹری پر چلنے والی اس ٹرین سے متعلق 1971میں ایک ہٹ فلم بھی بن چکی ہے ،انجن کے ساتھ چار بوگیاں بھی ہیں جو بغیر پٹڑی کے چلتی ہے جو آنے والے مہینوں میں کرائسٹ چرچ پہنچ جائے گی ۔ اس امن ٹرین کو عوامی مقامات پر چلایا جائے گا جو سب کیلئے فری ہوگی ۔

تقریب میں بہادری ایوارڈزوصول کر نے والے اداروں میں مسلم ایسوسی ایشن آف کنٹری بری ( مسجد النور) ، لنوڈ اسلامک سنٹر ، سینٹ جان ایمبو لینس ، کنٹربری ڈسٹرکٹ ہیلتھ بورڈ کا عملہ ، یونین اور کمیونٹی ہیلتھ سنٹر ، پیکی ٹی آوا ، نیوزی لینڈپولیس ، کرائسٹ چرچ اور اس کے شہری شامل تھے ، گور نر جنرل نیوزی لینڈ نے ان اداروں میں بہادری ایوارڈز تقسیم کئے ۔