علم کے ساتھ معاشرے کا درد محسوس کرنا اور انکساری بھی ضروری ہے،عارف علوی

نالج اکانومی کی بنیاد پرملک تیزی سے ترقی کرسکتا ہے، سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیرہے، صدر مملکت کا خطاب

بدھ 28 جولائی 2021 17:51

علم کے ساتھ معاشرے کا درد محسوس کرنا اور انکساری بھی ضروری ہے،عارف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ علم کے ساتھ معاشرے کا درد محسوس کرنا اور انکساری بھی ضروری ہے،نالج اکانومی کی بنیاد پرملک تیزی سے ترقی کرسکتا ہے، سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیرہے۔

(جاری ہے)

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے غلام اسحق خان انسٹیٹیوٹ کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ گریجویٹ ہونے والے طلباء اور انکے والدین کو مبارکباد دیتا ہوں،تعلیم کے ساتھ تربیت بھی انسان کو معاشرے میں بہتر کردار ادا کرنے کے قابل بناتی ہے،علم کے ساتھ معاشرے کا درد محسوس کرنا اور انکساری بھی ضروری ہے،دنیا بھر میں علم پر مبنی معیشت کا دور آرہا ہے،ملک میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ مل رہا ہے۔

انہوںنے کہاکہ نالج اکانومی کی بنیاد پرملک تیزی سے ترقی کرسکتا ہے، سماجی و معاشرتی ترقی کیلئے معاشرے سے بدعنوانی کا خاتمہ ناگزیرہے۔