پاک فوج نے پانچ مزید افغان سپاہیوں کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ، آئی ایس پی آر

بدھ 28 جولائی 2021 23:01

پاک فوج نے پانچ مزید افغان سپاہیوں کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2021ء) پاک فوج نے پانچ مزید افغان سپاہیوں کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا ۔آئی ایس پی آر کے مطابق پانچ مزید افغان سپاہیوں کو افغانستان حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

سپاہیوں کو باجوڑ نواپاس کے ذریعے افغان حکومت کے حوالے کر دیا گیا۔ پانچ سپاہیوں کو بدھ کی شام 5 بجکر 45 منٹ پر افغان حکومت کے حوالے کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کوپاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دے دی گئی تھی، تمام فوجیوں کو ہتھیاروں اور آلات سمیت افغان حکام کے حوالے کیا گیا ہے ۔