مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے،ایران کے سفیر کے شکر گزار ہیں ، حماد اظہر

بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ، وزیر توانائی

جمعہ 30 جولائی 2021 18:49

مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے،ایران کے سفیر کے شکر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے،ایران کے سفیر کے شکر گزار ہیں ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں حماد اظہر نے کہاکہ مکران ڈویژن کو بجلی کی فراہمی بحال کردی گئی ہے، فوری طور پربجلی کی صورتحال معمول پرلانے پرایرانی سفیر کے شکرگزارہیں ۔ انہوںنے کہاکہ بلوچستان کے ساحلی علاقوں کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔ وزیرتوانائی نے کہاکہ بجلی کی ترسیل کے اس مںصوبے کی بروقت تکمیل کے لیے اقدامات کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :