عوام کے محافظ بھی گینگ وار کے سرغنہ کیخلاف عدالت میں آکرگواہی دینے سے کترانے لگے

عدالت نے اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا

جمعہ 30 جولائی 2021 19:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) عوام کے محافظ بھی گینگ وار کے سرغنہ کیخلاف عدالت میں آکرگواہی دینے سے کترانے لگے، گواہان اہلکار عدالت میں آکر گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے، مقامی عدالت نے اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات میں تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی سیشن عدالت کے روبرو عزیر بلوچ کیخلاف اقدام قتل، پولیس مقابلہ اور اسلحہ ایکٹ کے مقدمات سے متعلق سماعت ہوئی۔ عذیر بلوچ اور مقدمات کے تین گواہان پولیس اہلکار عدالت میں پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

عوام کے محافظ بھی گینگ وار کے سرغنہ کیخلاف عدالت میں آکرگواہی دینے سے کترانے لگے۔ گواہان اہلکار عدالت میں آکر گواہی دیئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔

عدالت میں سماعت کے دوران گواہان کو بلانے کیلئے سدائیں لگتی رہیں۔ گواہان کے بھاگ جانے پر عدالت کا برہم ہوگئی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر ہرصورت گواہان کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سماعت اگست کے پہلے ہفتے تک ملتوی کردی۔ پولیس کے مطابق عذیر بلوچ کو 2006 میں ماڑی پور سے گرفتار کیا تھا۔ ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف برآمد کی تھی۔ عذیر بلوچ کیخلاف تھانہ ماڑی اور چاکیواڑہ میں مقدمات درج ہیں۔