پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل ، پٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان
پٹرول ایک روپے 71 پیسے مہنگا اور ہائی سپیڈ ڈیزل 2 روپے 27 پیسے فی لٹر سستا کرنے کی تجویز، اوگرا نے سمری ارسال کردی
ساجد علی جمعہ 30 جولائی 2021 19:02
(جاری ہے)
دوسری طرف معاشی ماہرین نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس ریونیو کا ٹارگٹ پورا کرنا ہے اور یہ ٹارگٹ بجلی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے حاصل کیا جائے گا ، جس کی وجہ سے ابھی پٹرول کی قیمتوں میں 20 روپے فی لٹر مزید اضافہ کیا جائے گا ، پٹرول مہنگا ہونے سے مہنگائی کا نیا طوفان آ ئے گا اور معیشت پر اس کا منفی اثر پڑے گا۔
معروف معاشی ماہر ڈاکٹر سلمان شاہ نے کہا کہ اس وقت عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں اسی وجہ سے حکومت کو تیل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا ، اگر تیل کی قیمتیں نہ بڑھائی جاتیں تو سبسڈی زیادہ دینا پڑنی تھی ،جس طرح سے تیل کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں اس سے معیشت پر برا اثر پڑ ے گا ، میرے حساب سے ابھی مزید 20 روپے فی لٹر اضافہ کیا جائے گا اور یہ اضافہ آ ہستہ آ ہستہ کیا جائے گا ، پٹرول مہنگا ہونے سے دالیں، سبزیاں اور ٹرانسپورٹ مہنگی ہو جائے گی، معیشت پر خراب اثر آ ئے گا اور مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا ، انہوں نے عوام کو مزید ٹیکسز عائد ہونے کی نوید سناتے ہوئے کہا کہ حکومت ابھی ڈائر یکٹ اور ان ڈائریکٹ مزید ٹیکس لگائے گی ،اس سب صورتحال سے مہنگائی میں اضافہ ہو گا ۔ معاشی ماہر ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا تھا کہ حکومت نے ٹیکس اکٹھا کرنے کے اہداف رکھے ہوئے ہیں اور حکومت یہ اہداف یہیں سے حاصل کرنا چاہ رہی ہے ، پٹرول کی قیمتیں جس طرح عید سے پہلے ہی بڑھا ئی گئی ہیں اس سے قربانی کا جانور بھی مہنگا ہو جائے گا ، اس اضافے سے معیشت پر جہاں بڑا اثر پڑے گا وہیں عام اشیائےخورونوش کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گا ، یہ اضافہ عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دے گا ۔مزید اہم خبریں
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.