مسلم لیگ (ن)کانذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر کی حمایت کافیصلہ

ہفتہ 31 جولائی 2021 16:32

مسلم لیگ (ن)کانذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر کی حمایت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جولائی2021ء) مسلم لیگ (ن)نے پنجاب اسمبلی میں نذیرچوہان کے پروڈکشن آرڈرزکے معاملے پر اسپیکر اسمبلی پرویزالٰہی کی حمایت کافیصلہ کرلیا،مسلم لیگ (ن)کے فیصلے کے بعد قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا پیرکے روز اسمبلی اجلاس میں شرکت کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ آزاداراکین پنجاب اسمبلی نے بھی پروڈکشن آرڈر کے معاملے پر اسپیکر سے اظہار یکجہتی کا فیصلہ کیا ہے ۔