جماعت اسلامی بلوچستان کی سرینا ہوٹل میں مسلکی بنیاد پر مقامی افراد کونکالنے اور غیر مقامی افراد کی تعیناتی کی مذمت

ہوٹل مالکان وانتظامیہ خواب غفلت سے نکلیں بلاوجہ مسلکی تعصب کرکے سالوں سے کام کرنے والوں کی ترقی رکوانا مراعات نہ دینا بلاوجہ تنگ کرنا بدترین جرم وزیادتی ہے، نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر

ہفتہ 31 جولائی 2021 20:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 جولائی2021ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہاکہ سرینا ہوٹل میں مسلکی بنیاد پر مقامی افراد کونکالنے اور غیر مقامی افراد کی تعیناتی کی مذمت کرتے ہیں ہوٹل مالکان وانتظامیہ خواب غفلت سے نکلیں بلاوجہ مسلکی تعصب کرکے سالوں سے کام کرنے والوں کی ترقی رکھوانا مراعات نہ دینا بلاوجہ تنگ کرنا بدترین جرم وزیادتی ہے ۔

اس جرم پر عوام ملازمین کے گھر والے لیبر تنظیمیں سراپا احتجاج اور غم وغصے میں ہیں اگر ہوٹل انتظامیہ ومالکان نے ہوش کا ناخن نہ لیا تو خدانخواستہ حالات خراب ہوں گے جس کی ذمہ داری ہوٹل انتظامیہ ومالکان ہر عائد ہوگی سالوں سے کام کرنے والوں کو نکال کر اس کی جگہ مسلکی، تعصب کی بنیاد پر غیر مقامی افراد کو بھرتی کرنا بدترین ظلم ہے اس ظلم کے خلاف ہم سرینا ہوٹل ملازمین کیساتھ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں بے روزگاری پہلے سے بہت زیادہ ہے ہوٹل مالکان وانتظامیہ بلوچستان کے عوام ملازمین کی حق تلفی کررہے ہیں پہلے سے کام کرنے والے ملازمین کو ان کا جائز حق دیاجائے اور باہر سے مسلک کی بنیاد پر لوگو ں کو بلاکر پہلے سے کام کرنے والوں کو بلاوجہ فارغ کرنا زیادتی ہے جس سے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا مقامی افراد کی جگہ پر گلگت بلتستان سے مسلک کی بنیاد پرلوگوں کو بلاکر تعینات کرنانفرت وتعصب پیدا کرکے حالات خراب کرنے کی کوشش ہورہی ہے یہ یہاں کے عوام کیساتھ ظلم ہے ۔

ہوٹل مالک یا انتظامیہ مقامی افراد کی حق تلفی کررہے ہیں مقامی افراد کی ترقی رکھوانا ان کی تنخواہوں ومراعات میں اضافہ نہ کرنا زیادتی ہے جماعت اسلامی ظلم کے خلاف اور مظلوم کیساتھ ہے ہم اس ظلم کیخلاف ہوٹل ملازمین کیساتھ اور مسلکی تعصب کرنے والوں کے خلاف ہے ہوٹل انتظامیہ انصاف کے تقاضے پوراکرتے ہوئے بیس تیس سال سے کام کرنے والے ملازمین کو نہ نکالیں اور ان کو جائز حق دیں انہوں نے کہاکہ دیگر اداروں کے ملازمین ان کے یونین اس جرم وزیادتی کے خلاف سرینا ہوٹل ملازمین کا ساتھ دیں تاکہ ظلم وجبر اور مسلکی تعصب ونفرت کا خاتمہ ہو اور ملازمین کوان کا جائز حق مل سکیں ۔