وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے دیر میں نرسنگ کالج کے قیام کا اصولی فیصلہ کرلیا
چترال اور دیر کے دونوں اضلاع کی آبادی کی ضرورت کے پیش نظر دیر میں نرسنگ کالج کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے،وزیراعلی محمودخان
ہفتہ 31 جولائی 2021 20:41
(جاری ہے)
وہ گزشتہ روز محکمہ صحت کے ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے تھے جس میں محکمہ صحت کے جاری ترقیاتی منصوبوں پر اب تک کی پیشرفت اور نئے منصوبوں پر عملی کام کا آغاز کرنے سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
سیکرٹری صحت امتیاز حسین شاہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان، اسپیشل سیکرٹری محمد خالق اور محکمہ صحت کے دیگر متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں مقامی سطح پر عوام کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے صوبے کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں عملے، طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروریات کی کمی کو پورا کرکے ان مراکز صحت میں سروس ڈیلیوری کو خاطر خواہ حد تک بہتر بنانے سے متعلق مختلف امور پر تفصیلی غورو خوص کے بعد متعدد اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیراعلیٰ نے صوبے کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں علاج معالجے کی سہولیات کو بہتر اور مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صحت کارڈ پلس اسکیم کے تحت عوام کو علاج معالجے کی مفت سہولیات کو مقامی سطح پر یقینی بنانے کے لئے نچلی سطح کے ان مراکز صحت کو مستحکم بنانے کی اشد ضرورت ہے تاکہ دور دراز علاقوں کے عوام کو علاج معالجے کی یہ مفت سہولیات مقامی سطح پر میسر ہوسکیں اور انہیں اس مقصد کے لئے بڑے شہروں کا رخ نہ کرنا پڑے۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ صحت کے حکام کو ان ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور دیگر طبی عملے کی کمی کو ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے کے سلسلے میں نئی آسامیوں کی تخلیق کے لئے ایس این ایز جلد سے جلد تیار کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے کے سلسلے میں ضم شدہ قبائلی اضلاع کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی بھی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو صحت کے شعبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں خصوصا تکمیل کے قریب منصوبوں پر کام کی رفتار کو مزید تیز کرکے مقرر وقت تک ان کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے حکام کو پشاور میں بننے والے فاونٹین ہاوس کے لئے طبی آلات کی خریداری کا عمل جلد سے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وزیراعظم عمران خان خود اس اہم منصوبے کا افتتاح کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.