محمد حفیظ نے کفایتی بائولنگ کا ریکارڈ برابر کردیا
اس سے قبل فاسٹ بولر محمد عامر نے 2016ء میں یواے ای کیخلاف 4 اوورز میں 6 رنز کے عوض 2 وکٹیں اپنے نام کی تھیں
ذیشان مہتاب اتوار 1 اگست 2021 13:20
(جاری ہے)
ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے فلیچر کھاتہ کھولے بغیر ہی محمد حفیظ کا شکار بن گئے اور ایون لیوس 35 رنز پر ریٹائرڈ ہرڈ ہوگئے جب کہ کرس گیل 16 اور شیمرون ہیٹ میئر نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
نکولس پورن نے جارحانہ انداز اپناتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی وہ 33 گیندوں پر 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان کیرون پولارڈ نے 13 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کی جانب سے محمد حفیظ، شاہین آفریدی، حسن علی اور محمد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اس سے قبل میچ کا ٹاس میزبان ٹیم کے کپتان کیرن پولارڈ نے جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے شرجیل خان اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا، شرجیل 20 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور رضوان نے 46 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ کپتان بابراعظم نے نصف سنچری اسکور کرنے کے بعد 51 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ فخرزمان 15، محمد حفیظ 6، حسن علی 0، صہیب مقصود اور شاداب خان نے 5،5 رنز بنائے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جیسن ہولڈر نے 4، ڈیوائن براو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ دوسری جانب محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عالمی ریکارڈ قائم کردیا، وہ ٹی ٹوئنٹی میں کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.