سعودیہ میں نجی شعبے کے ملازمین کو ہفتہ وار 2 تعطیلات دینے کی خبریں گردش کرنے لگیں
سعودی وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ فی الحال اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا، جب بھی ہو گا آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔
محمد عرفان پیر 2 اگست 2021 10:57
(جاری ہے)
اس نوعیت کی کئی خبریں سوشل میڈیا پر بھی سامنے آئی ہیں جن پر لاکھوں نجی شعبے کے ملازمین کی جانب سے بے حد خوشی کا اظہار کیا جا رہا ہے اور یہ اُمید باندھی گئی ہے کہ یہ خبر سچ ہی ثابت ہو۔
اس حوالے سے سعودی وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود نے وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ وزارت افرادی قوت کا کہنا ہے کہ فی الحال نجی اداروں کے ملازمین کے لیے ہفتے میں دو روز کی چھُٹی سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔اس حوالے سے جب بھی کوئی فیصلہ ہوا تو اس کا علان وزارت افرادی قوت و سماجی بہبود کی آفیشل ویب سائٹ پر کیا جائے گا۔ وزارت کی جانب سے یہ وضاحتی بیان آن لائن پوچھے گئے سوالات کے جوابات میں دیا گیا ہے ۔ جن میں پوچھا گیا تھا کہ سوشل میڈیا پر یہ اطلاعات سامنے آر ہی ہیں کہ نجی اداروں کے کارکنوں کو ہفتہ وار دو چھٹیاں دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارت نے فیصلے سے متعلق سوشل میڈیا کی اطلاعات کی تردید کی ہے۔ دوسری جانب تارکین کا کہنا ہے کہ سعودیہ میں آٹھ مہینے گرمی پڑتی ہے۔ اکثر کارکنان کو کھلے آسمان تلے کام کرنا پڑتا ہے۔ اگر انہیں ہفتہ وار دو تعطیلات مل جائیں تو اس سے انہیں جسمانی طور پر بڑا سکون ملے گا اور انہیں تھکاوٹ اُتارنے کا بھی موقع مل جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سوشل میڈیا ایکس پر پوسٹ
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.