پولٹری فارمرز خسارے کا شکار ،حکومت خصوصی پیکچ کا اعلان کرے ‘ راجہ عتیق الرحمان عباسی
فیڈ کے درآمدی اجزا ء سویا بین میل اور سویا بین سیڈ وغیرہ کوڈیوٹی اور ٹیکس سے مستثنیٰ کیا جائے ‘ وائس چیئرمین پولٹری ایسوسی ایشن
پیر 2 اگست 2021 16:59
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھا ئوطلب و رسد کے بنیادی اصولوں کے مطابق متعین ہوتا ہے اسی لیئے اکثر اوقات فارمر زکو پیداواری لاگت سے بھی کم قیمت پر برائیلر کو فروخت کرنا پڑتا ہے ۔
کیونکہ یہ ایک فنا پذیرچیزہے اوراس کو محفوظ نہیں رکھا جا سکتا ، اسی طرح سارا سال قیمتوںکے اتار چڑھا ئومیں کبھی فارمر فائدہ اور کبھی نقصان میں رہتا ہے لیکن اوسطاًاس کی قیمت سال بھر میں مناسب رہتی ہے۔ گزشتہ دوسالوںسے پولٹری کی پیداواری لاگت مسلسل بڑھ رہی ہے اور اس وجہ سے فارمرز کو شدید نقصانات ہو رہے ہیں اور فارمرز بینک کرپٹ ہوچکے ہیں۔حکومت کو چاہیے کہ مسائلکے حل کے لئے اقدامات کرے اور پولٹری فارمرز کے لئے کوئی ریلیف پیکج کا اعلان کرے،تمام شیڈولڈ بینکس کو احکامات جاری کئے جائیں کہ پولٹری فارمرز کو کم سے کم منافع لے کر کاروباری قرضے جاری کئے جائیںاور قرض واپسی کی آسان ترین شرائط طے کریں،پیداواری لاگت زیادہ ہونے کی وجہ سے پاکستان کی پولٹری مصنوعات معیاری ہونے کے باوجود ایکسپورٹ نہیں کی جاسکتیں،ایکسپورٹ کرنے کے لئے بے شمار حکومتی مراعات کی ضرورت ہوتی ہے جو کہ ہماری پولٹری انڈسٹری کو میسر نہیں۔انہوںنے کہا کہ اس وقت فیڈ کا ریٹ تقریباً 3750روپے فی 50کلو گرام بیگ ہے کیونکہ موجودہ بجٹ میں حکومت نے سویا بین پر پہلے سے عائد 10فیصد سیلز ٹیکس بڑھا کر 17فیصد کردیا ہے جس کی وجہ سے پولٹری فیڈ بہت مہنگی ہوگئی ہے اور ایک سال سے 100فیصد پیداواری لاگت بڑھ گئی ہے۔ حکومت سے اپیل ہے کہ پولٹری فارمرز کے لئے کوئی خصوصی پیکچ کا اعلان کرے ،فیڈ کے درآمدی اجزاسویا بین میل اور سویا بین سیڈ وغیرہ سے ڈیوٹی اور ٹیکس سے مستثنی کیا جائے اس سے فیڈ کی قیمت کم ہو جائے گی۔ ہم امیدکرتے ہیں کہ حکومت پاکستان پولٹری انڈسٹری کے مسائل پر ہمدردانہ غور فرمائے گی اور پولٹری انڈسٹری کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کرے گی۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان تل کی پیداوار میں دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن گیا
-
دنیا بھر میں ٹماٹر کی اوسط پیداوار10ٹن جبکہ پاکستان میں 4ٹن فی ایکڑ ہے،ٹماٹرکومحفوظ بنا کر 6ماہ تک استعمال کیا جا سکتا ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر زرا
-
کماد کے کاشتکار ستمبر کاشتہ کماد کی فصل کو رواں ہفتہ کے دوران نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈال دیں، محکمہ زراعت کی ہدایت
-
سورج مکھی کی فصل کٹائی کیلئے تیار ہے، ترجمان محکمہ زراعت
-
کاشتکارکپاس کی کاشت ترجیحا 15 مئی تک مکمل کرلیں، ترجمان محکمہ زراعت
-
کپاس کے کاشتکاروں کیلئے 15 روزہ سفارشات جاری
-
محکمہ زراعت کا کپاس کی ریکارڈ پیداوارحاصل کر نے کےلئے کاشتکاروں کو تمام ممکن سہولیات کی فراہمی کا اعلان
-
محکمہ زراعت کا ٹماٹرکے کاشتکاروں کوآبپاشی میں احتیاط برتنے کامشورہ
-
کھجو ر کے باغبانوں کو درختوں کی شاخ تراشی کی ہدائت
-
تلسی کے کاشتکاروں کو بہتر پیداوار کے حصول کیلئے آبپاشی کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت
-
بی ٹی اقسام کےخلاف قوت مدافعت روکنے کےلئے کاشتکارکم از کم10فیصد رقبے پر نان بی ٹی اقسام کی کپاس کاشت کریں،ماہرین زراعت
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.