فیصل آباد: تیز رفتار بس اور مزدا ٹرک میں تصادم،ٹرک ڈرائیور جاں بحق ، بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا

پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی

پیر 2 اگست 2021 23:45

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 اگست2021ء) تھانہ گڑھ کے علاقہ اڈا فتح شاہ کے قریب تیز رفتار بس اور مزدا ٹرک میں تصادم، ٹرک ڈرائیور جاں بحق جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے نعش تحویل میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے کہ چشتیاں سے اے سی بس فیصل آباد آ رہی تھی جب وہ اڈا فتح شاہ کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث آلوئوں سے لوڈ مزدا ٹرک سے ٹکرا گئی، مزدا ٹرک الٹ کر کھیوں میں جاگرا تو حادثے کا مرتکب ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق مزدا ٹرک کی باڈی کو کاٹ کر 38 سالہ ڈرائیور سجاد ولد ابرار سکنہ ساہیوال کو باہر نکالا تو وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکا تھا، تاہم پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر حادثے کے مرتکب ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔