گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کا نیا گانا ریلیز

منگل 3 اگست 2021 11:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) معروف گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے نیا گانا ریلیز کردیا۔انہوں نے یہ گانا اپنے لہو اور اپنے قلم سے آزادی کا علم بلند کرنے والوں اور کشمیر سے فلسطین تک مظالم کے سامنے ڈٹ جانے والے بچوں کے نام کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس کی گانے کی دٴْھن شانی حیدر نے ترتیب دی ہے، جبکہ ویڈیو کے ڈائریکٹر فیصل قریشی ہیں۔اس کی تیاری میں ندیم اسد اور فیض فاؤنڈیشن کا بھی تعاون حاصل رہا۔شہزاد رائے کا یہ گانا جیو نیٹ ورک اور اس کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ملاحظہ کیا جاسکتا ہے۔