کویت میں زلزلے کے جھٹکے،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا

زلزلہ 8 کلومیٹر زیر زمین آیا جسے ملک بھر کے بہت سے شہریوں اور رہائشیوں نے محسوس کیا ،شدت5.4ریکارڈ

منگل 3 اگست 2021 14:45

کویت میں زلزلے کے جھٹکے،کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2021ء) کویت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔ زلزلہ 8 کلومیٹر زیر زمین آیا جسے ملک بھر کے بہت سے شہریوں اور رہائشیوں نے محسوس کیا ہے۔زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیاتاہم کسی قسم کا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق کویت میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔کویت کے زلزلہ کوہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ یہ زلزلہ 8 کلومیٹر زیر زمین آیا جسے ملک بھر کے بہت سے شہریوں اور رہائشیوں نے محسوس کیا ۔ زلزلے کے جھٹکوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔