اولمپکس میں پاکستان کا ہاکی میں نمائندگی سے محروم رہنا صدمے سے کم نہیں، رشید الحسن

وزیراعظم عمران خان کی اسپورٹس میں دلچسپی خوش آئند ہے، سابق کپتان کی خصوصی گفتگو

بدھ 4 اگست 2021 13:04

اولمپکس میں پاکستان کا ہاکی میں نمائندگی سے محروم رہنا صدمے سے کم نہیں، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2021ء) قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان رشیدالحسن نے کہا ہے کہ اولمپکس میں پاکستان کا ہاکی میں نمائندگی سے محروم رہنا صدمے سے کم نہیں۔ایک انٹرویومیںرشید الحسن نے کہا کہ وزیراعظم پیٹرن چیف کا اختیار رکھتے ہوئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو تبدیل کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی ہاکی ٹیم 41 سال بعد سیمی فائنل میں پہنچی ہے ،پاکستان کا نمائندگی سے محروم رہنا کسی صدمے سے کم نہیں، ملک میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں مگرہاکی فیڈریشن میں احتساب کا عمل نہیں۔قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی اسپورٹس میں دلچسپی خوش ا?ئند ہے اور ہاکی سیمتعلق ان کا بیان سن کرخوشی ہوئی