نئے ہجری سال کا آغاز کب متوقع ہے، اعلان ہو گیا

سعودی ماہر فلکیات کے مطابق محرم کا چاند 10 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے، جس کے بعد نیا ہجری سال شروع ہوگا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 4 اگست 2021 12:48

نئے ہجری سال کا آغاز کب متوقع ہے، اعلان ہو گیا
 ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔4 اگست 2021ء) اسلام دُنیا کا دوسرا بڑا مذہب ہے۔ ماضی میں اسلامی ریاستوں میں تاریخوں کا حساب ہجری کیلنڈر کے حساب سے رکھا جاتا ہے۔جس کا آغاز خلیفہ دوم حضرت عمر کے دور سے ہوا تھا۔ ہجری سال کا آغاز نبی کریم کی مکہ مکرمہ سے مدینہ کی ہجرت کے آغاز سے ہوتا ہے۔ عیسوی کیلنڈر کے رائج ہونے سے پہلے دُنیا بھر کے مسلمان ہجری تاریخوں کے مطابق ہی اپنے معاملات انجام دیتے تھے۔

ہجری مہینے کا آغاز سورج کی بجائے چاند کی رویت سے ہوتا ہے۔ نئے اسلامی سال کی آمد آمد ہے۔ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام کے مقدس مہینے سے ہوتا ہے۔ سعودیہ میں بھی نئے سال کا چاند دیکھنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں۔ اس حوالے سے ایک مشہور سعودی معاہر فلکیات محمد شوکت عودہ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سمیت دیگر اسلامی ممالک میں محرم کا چاند 10 اگست کو نظر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محمد شوکت عودہ جو عالمی فلکیاتی علوم کے مرکز کے سربراہ بھی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اس بار ذی الحجہ 30 روز کا ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اسلامی ممالک میں 29 ذی الحجہ بروز اتوار کی شام چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔ دوبینوں سے بھی اس تاریخ کو چاند نظر آنا ناممکن ہے کیونکہ سعودیہ میں غروب آفتا ب کے 14 منٹ کے بعد چاند ڈوب جائے گا، جس وقت اس کی عمر صرف 40 منٹ ہو گی۔ جسے دوربین سے دیکھ پانا بھی ممکن نہیں ہے۔ اس لحاظ سے یکم محرم الحرام کا چاند سوموار کی شام کو نظر آنے کا قوی امکان ہے ۔ ایسی صورت میں یکم محرم الحرام 10 اگست کو ہوگا۔