انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا، نعمت اللہ ظہیر

والدین کی بھرپور ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، چیئرمین خدمت خلق فائونڈیشن انٹرنیشنل

بدھ 4 اگست 2021 18:34

پشین /کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2021ء) خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین و تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے کہا ہے کہ انسداد پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے حکومت کے ساتھ تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا،والدین کی بھرپور ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلا کر مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں، خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل حکومت ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر پولیو مہم کو کامیاب اور پولیو کے خاتمے کیلئے بھرپور کردار ادا کریں گے پولیو ورکرز ہر گھر جاکر اپنی ذمہ داری کو احسن طریقے سے ادا کریں تاکہ ایک بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہ جائیں،اس سلسلے میں جو بھی پولیو ورکرز سستی اور کاہلی کا مظاہرہ کرے گا اس کے خلاف حکومت سخت کاروائی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشین میں بچے کو پولیو قطرے پلانے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ والدین سے تعاون کی اپیل سب کے تعاون سے ملکر ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے پولیو قطروں کے ساتھ ساتھ وٹامن اے کے قطرے بھی بچوں کو پلائی جائے گزشتہ دنوں سے پولیو مہم بہت کامیابی سے جاری رہی ہے انہوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں کی سختی سے مانیٹرنگ کر یں انہوں نے کہاکہ پولیو جیسی موذی بیماری کی روک تھام کے لیے سب کو ملکر کام کرنا ہوگا تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطروں سے محروم نہ رہے پولیو وائرس جیسے خطرناک بیماری اور ہمیشہ کے معذوری سے اپنے آنے والی نسلوں کو محفوظ بنانے کے لیے گھر گھر گاوں گاوں تک پولیو مہم کو پہنچا ئی جائیاور پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل عوام ضلعی انتظامیہ اور ہیلتھ ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریگی اورپولیو وائرس کے خاتمے کے لیے انتظامیہ اور علاقائی عمائدین اور عوام کے بھرپور تعاون اور کوششوں سے علاقے سے پولیو وائرس کے خاتمے ممکن ہوگی پولیو ورکرز کو ہر قسم کا تحفظ فراہم کیا جائے انہوں نے کہاکہ پولیو مہم میں غفلت اور کوتاہی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :