پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس13ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر

جمعرات 5 اگست 2021 15:00

پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس13ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر
اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی وی پارلیمنٹ حملہ کیس13ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کر دیا ،وزراء اور پی ٹی آئی رہنمائوں کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث نہ ہو سکی،جسٹس راجہ جواد عباس گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کیس کی سماعت کریں گے،کیس کو 13 ستمبر کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا گیا۔