فوج میں نئی بھرتیاں کرنے کا طریقہ کارپیچیدہ،آسان بنانے کی ضرورت ہے،افغان صدر

یہ سوچنا غلطی ہو گا کہ طالبان ماضی کی طرح افغانستان میں حکومت بنا سکتے ہیں،اب ایسا ممکن نہیں رہا،گفتگو

جمعرات 5 اگست 2021 16:51

فوج میں نئی بھرتیاں کرنے کا طریقہ کارپیچیدہ،آسان بنانے کی ضرورت ہے،افغان ..
کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2021ء) افغانستان میں طالبان کے بڑھتے حملوں کے پیش نظر صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ ملک کی سکیورٹی فورسز میں نئے اہلکار بھرتی کرنے کا موجودہ طریقہ کار پیچیدہ ہے جسے آسان اور تیز تر بنانے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق صدارتی محل میں صوبائی کونسلز کے رابطہ ارکان سے ملاقات میں انھوں نے سکیورٹی حکام کو اگلے تین ہفتوں میں خصوصی فورسز میں مزید تین ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی ہدایت بھی کی ۔

انھوں نے طالبان پر ملک میں انتشار اور تفریق پھیلانے کا الزام عائد کیا۔اشرف غنی نے سکیورٹی صورتحال میں بہتری کے اپنے شش ماہی منصوبے کا اعلان بھی کیا اور صوبائی کونسلز کے نمائندگان پر اپنے اپنے صوبوں میں نئے فورسز اہلکاروں کی بھرتی کے لیے زور دیا تاکہ حکومت کو مدد فراہم کی جا سکے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ سوچنا غلطی ہو گی کہ طالبان ماضی کی طرح افغانستان میں حکومت بنا سکتے ہیں،اب ایسا ممکن نہیں رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :