ں*سربراہ لاہور پولیس غلام محمود ڈوگر کی زیر صدارت ڈویڑنل امن کمیٹیوں کے اجلاس جاری

۷ماڈل ٹاؤن امن کمیٹی کے ارکان کا گلبرگ میں اجلاس، ڈویڑنل و سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کے ارکان کی بھرپور شرکت

جمعہ 6 اگست 2021 00:15

ق*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2021ء) سربراہ لاہور پولیس ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ تمام مسالک اور مکتبہ ہائے فکر کے تعاون سے محرم الحرام کو پرامن اور ایف آئی آر فری بنائیں گے۔ملک دشمن عناصر مذہبی منافرت اور انتشار کی بزدلانہ کارروائیوں کے ذریعے ہماری صفوں میں دراڑ ڈالنے کی مذموم کوشش کر سکتا ہے۔

دشمن کی کسی بھی ایسی سازش کو ناکام بنانیکیلئے ہمیں ذاتی و گروہی اختلافات بھلا کربین المذاہب ہم آہنگی،رواداری، محبت اور بھائی چارے کو فروغ دینے کی اشد ضرورت ہے۔لاہور شہر کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنانے کے لئے علمائے کرام کی ٹھوس تجاویز کا ہمیشہ خیر مقدم کریں گے،امن کے لئے تمام مسالک کے عقائد کا احترام کریں۔سی سی پی او لاہور ایڈیشنل آئی جی غلام محمود ڈوگر نے یہ بات گلبرگ میں ڈویڑنل امن کمیٹی ماڈل ٹاون کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ڈویڑنل و سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کے ارکان،ڈی آئی آپریشنز ساجد کیانی،ایس ایس پی آپریشنز سید ندیم عباس،ایس پی ماڈل ٹاون دوست محمد،ایس پی انوسٹی گیشن ذوہیب رانجھا سمیت ماڈل ٹاون ڈویڑن کے تمام سرکل افسران اور ایس ایچ اوز موقع پر موجود تھے۔ آغا شاہ حسین قزلباش، علامہ مشتاق حسین جعفری سمیت سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی کے تمام ارکان جبکہ ماڈل ٹاؤن امن کمیٹی سے مولانا فصیح الدین، وسیم عباس مٹھو، امجد علی گجر، محمد فیاض،عاشق حسین و دیگر نے اجلاس میں شرکت کی تھے۔

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے ماڈل ٹاؤن امن کمیٹی کے ممبران کو درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی اور متعلقہ افسران کو ان کے حل کی ہدایات دیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ لاہور میں مجالس اور جلوسوں کے چھ ہزار سے زائد پروگرام ہیں۔ امن و امان یقینی بنانا اور شہریوں کی سلامتی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

کسی بھی اختلاف رائے کی صورت میں کسی بھی شخص کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز اجازت نہیں۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ انتشار پھیلانے اور امن و امان خراب کرنے والے شر پسند عناصر کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،ایسے افراد کی نشاندہی کرنا تمام مکتبہ ہائے فکر اور شہریوں کی اولین ذمہ داری ہے۔سنٹرل ایگزیکٹو امن کمیٹی اور مقامی امن کمیٹوں کی مشترکہ میٹنگز کا مقصد امن کے قیام کے لئے منتظمین، بانیان ،آرگنائزر،تاجر برادری اور میڈیا سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی قیمتی رائے حاصل کرنا ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز ساجد کیانی نے کہا کہ امن کمیٹی ایک انتہائی اہم فورم ہے کیونکہ آپ سب امن کے لئے،معاشرے کے استحکام کے لئے کام کر رہے ہیں اور ہم سب پاکستان کے لئے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔دائمی امن کے لئے اہم ترین جزو اپنا عقیدہ نہ چھوڑو اور دوسروں کے عقیدے کو نہ چھیڑنا ہے۔دل آزاری کفر کے بعد سب سے بڑا گناہ ہے جو کسی بھی عقیدے میں جائز نہیں۔غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ مجالس اور جلوس کے طے شدہ اوقات کار اور روٹ پر عمل کرنا انتہائی ضروری ہے،خلاف ورزی سے بد امنی کا اندیشہ ہوتا ہے۔ڈویڑنل ایس پیز کے ساتھ مقامی امن کمیٹیوں کے اجلاس باقاعدگی جاری رہیں گی تاکہ مسائل پر تبادلہ خیال اور پیار محبت و افہام و تفہیم سے حل ممکن ہو سکے۔