ڈسکہ میں 7 سالہ طالب علم کو بدفعلی کے بعد قتل کر دیا گیا
زین علی کی لاش گاؤں کے قریب میں موجود کھیتوں سے برآمد ہوئی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 7 اگست 2021 15:57
(جاری ہے)
علاقہ مکینوں نے لاش کی اطلاع پولیس کو دی جس کے بعد متعلقہ تھانے کی نفری نے جا کر اسے تحویل میں لیا اور ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا، میڈیکل رپورٹ میں طالب علم سے بدفعلی ثابت ہوئی۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے تفتیش شروع کردی اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے گاؤں کے ہی ایک رہائشی وحید کو گرفتار کرلیا۔ دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرلیا، اس نے اپنے اقبالی بیان میں کہا کہ اس نے زین کو زیادتی کے بعد سر میں اینٹیں مار مار کر ہلاک کیا اور لاش کھیتوں میں چھپا دی۔ پولیس کے مطابق ملزم وحید کے خلاف اغوا برائے زیادتی اور قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے، لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال بھجوا دیا گیا ہے جس کی تفصیلی رپورٹ چند روز میں آئے گی جب کہ ملزم سے گرفتاری کے بعد اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے کہا کہ زین کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد مقدمے میں دیگر دفعات شامل کی جائیں گی۔ زین کی لاش کھیتوں سے برآمد ہونے پر اہل علاقہ میں بھی خوف پھیل گیا ہے جبکہ والدین اپنے بچوں کو گھر سے باہر نکالنے سے بھی گریزاں ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.