ڈیرن سیمی کا ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار

اتوار 15 اگست 2021 00:02

ڈیرن سیمی کا ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2021ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ستارہ پاکستان ملنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈیرن سیمی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کے شیئر کردہ پیغام پر اپنے جذبات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ستارہ پاکستان کا اعزاز ملنے پر شکر گزار ہوں۔ ڈیرن سیمی نے کہا کہ کرکٹ نے مجھے بہت سارے یادگار لمحات دئیے ہیں، جن میں سے ایک پاکستان آنا بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ میں تمام پاکستانیوں کو یوم آزادی کی مبارک باد دیتا ہوں۔