امریکہ، ٹیسلا کا مصنوعی ذہانت پر مبنی انسان نما ربورٹ تیار کرنے کا اعلان

ہفتہ 21 اگست 2021 15:54

امریکہ، ٹیسلا  کا مصنوعی ذہانت پر مبنی انسان نما ربورٹ تیار کرنے کا ..
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2021ء) امریکی کمپنی ٹیسلا نے الیکٹرک کار کے بعد مصنوعی ذہانت پر مبنی انسان نما ربورٹ تیار کرنے کا اعلان  کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیسلا کمپنی کے مالک ایلون مسک  نے میڈیا کو بتایا  کہ ان کی کمپنی انسان نما روبوٹ تیار کر رہی ہے جو مصنوعی ذہانت پر مبنی ہوگا ۔انہوں نے بتایا کہ اس ربورٹ کی اونچائی 173 سینٹی میٹر اور وزن 57 کلوگرام کے قریب ہوگا اور اس کا نام آپٹیمس رکھا گیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کپڑے کی دکان میں رکھے کسی مجسمے کی طرح نظر آ نے والا یہ ربورٹ  ان کاموں کو انجام دے گا جو اکتاہٹ کا باعث بنتے ہیں اور پرخطر ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :