پاکستان کبڈی فیڈریشن کاخیبر پختونخوامیں خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے ریفری وکوچنگ کورس کے انعقادکا فیصلہ

اگلے ہفتے منعقدہ کورس میں کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بادشاہ گل لیکچر دینگے،کورس میںکالجز کی سپورٹس لیکچررزشریک ہونگی۔

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 25 اگست 2021 11:49

پاکستان کبڈی فیڈریشن کاخیبر پختونخوامیں خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 اگست2021ء) پاکستان کبڈی فیڈریشن نے خیبر پختونخوامیں مردوں کیساتھ خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے بھی موثر اقدامات اٹھانے کااصولی  فیصلہ کرلیاگیا،پہلے مرحلے میں خواتین کبڈی ریفری وکوچنگ کورس منعقد کیاجائیگا،اس کورس میں مختلف کالجز کی سپورٹس لیکچررزکو مدعوکرینگے،دوسرے مرحلے میں طالبات کو کوچنگ سمیت مقابلوں کا انعقادبھی کیاجائیگا۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری  رانا محمد سرورجو ورلڈ کبڈی فیڈریشن کے صدر بھی ہیں نے پشاور کے دورے کے موقع پرکھلاڑیوںو اساتذہ سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے گورنمنٹ سٹی گرلزکالج گلبہار میں طالبات پر مشتمل کوچنگ کیمپ میں شریک کھلاڑیوں نے سے بھی ملاقات کی ۔اس موقع پر سٹی کالج کی ڈائریکٹر سپورٹس نجمہ نازقاضی اورصوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان بری اورمختلف خواتین کالجز کی سپورٹس لیکچررز بھی موجودتھیں۔

(جاری ہے)

رانا محمد سرور نے کہاکہ پشاور بلکہ پورے خیبر پختونخوامیںکبڈی کے حوالے سے مردوخواتین کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے جنہیں سامنے لانے کیلئے بہتر اقدامات اٹھائینگے اورتعلیمی اداروکی سطح پر خواتین کبڈی کے فروغ کیلئے مختلف کالجز کی سپورٹس لیکچررزکی صلاحیتوں کو مزید اجاگر کرانے کیلئے ٹیکنیکل آفیشلزکورس کا انعقاد کیاجائیگا،جس میں پاکستان کبڈی ریفریز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری بادشاہ گل لیکچر دینگے،انہوںنے صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید سلطان شاہ بری کو سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام سے رابطہ کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :