کابل ایئرپورٹ پر حملے میں صرف ایک دہشت گرد ملوث تھا، امریکی فوج

ہفتہ 28 اگست 2021 15:20

کابل ایئرپورٹ پر حملے میں صرف ایک دہشت گرد ملوث تھا، امریکی فوج
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2021ء) امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر خودکش حملہ ایک شخص نے کیا تھا نہ کہ دو افراد نے جیسا کہ پہلے سمجھا جا رہا تھا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی فوج کے جنرل ہانک ٹیلر نے پنٹاگان کی میڈیا بریفنگ میں صحافیوں کو بتایاکہ یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ اس طرح کے بہت متحرک نوعیت کے واقعات میں بعض اوقات غلط رپورٹنگ یا کسی اور وجہ سے الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔