رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کااعلان کردیا

جمعرات 2 ستمبر 2021 00:38

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2021ء) رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے نئی سیاسی پارٹی بنانے کااعلان کردیا،نئی سیاسی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے نام سے ہوگی۔پشاورکے مقامی ہوٹل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے کہا ہے کہ نئی سیاسی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک مومنٹ کے نام سے بنائی گئی ہے۔ نئی پارٹی کو پورے ملک تک پھیلائیں گیں، ہماری جماعت میں فیصلہ سازی جمہوری بنیاد پر ہوگی۔

محسن داوڑ نے کہا کہ انسان دوست ماحول، آئین و قانون کا تحفظ پارٹی کے منشور میں شامل ہونگے۔ تعلیم صحت اور نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہوگی۔

(جاری ہے)

غربت کے خاتمے کے لیے کوششیں کرینگے، صوبائی یونٹس تشکیل دینگے پھر ضلعی سطح پر جمہوری عمل سی تنظیم سازی ہوگی،انہوںنے کہا کہ جمہوری قوم پرست سیاسی جماعت کے لئے سیاسی ورکرز خلاء محسوس کرتے تھے، فیصلہ سازی مکمل جمہوری ہوگی ، پارٹی مشران ہمارے تحریک کا بنیادی حصہ ہونگے ، نوجوانوں کو سیاست اور سیاسی جماعتوں میں حقیقی نمائندگی نہیں ملے گی، پارٹی کا الیکڈیڈ کونسل مستقل کے لیڈر شپ کا تعین کرے گی انکاکہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں میں فیصلہ سازی کا اختیار محدود ہوتا ہے، جمہوری ڈھانچے کی ضرورت ہے، ہمیں جنگ میں دھکیل دیا گیا ہے، منصفانہ پرامن معاشرہ پیدا کرنا منشور کا حصہ ہے، قدرتی وسائل پر حق کے لئے جدوجہد بھی منشور کا حصہ ہے، بچوں کو مادری زبانوں میں پرائمری تک مفت تعلیم کا وعدہ پارٹی کا منشور ہے، ملک کے لئے آزاد خارجہ پالیسی تشکیل کے لئے کوششیں پارٹی کی منشور میں شامل ہے،افغانستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرنے اور عوامی بنیادوں پر تعلقات کا خواہاں ہے۔

۔