وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ کی کوئٹہ دھماکے کی شدید مذمت

ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے،وفاقی وزیر بیان میں

اتوار 5 ستمبر 2021 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 ستمبر2021ء) وفاقی وزیر انسداد منشیات اعجاز احمد شاہ نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے۔ اتوار کو اپنے تغزیتی بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ دھماکے سیقیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی رنج ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی تمام شہدا کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے ناپاک عزائم میں ہرگز کامیاب نہیں ہوں گے،خودکش حملہ کر کے معصوم جانوں کو نشانہ بنا کر شر پسندوں نے اپنی بزدلی کا ثبوت دیا ہے، عوام میں خوف و ہراس پھیلانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہو گی۔