شکرگڑھ :سفاکیت کی انتہا ' گھریلو نا چاکی پر خاوند نے کلہاڑیوں کے وار کر کے بیوی کو قتل کر دیا

Muhammad irfan Khalid محمد عرفان خالد پیر 6 ستمبر 2021 12:22

شکرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 ستمبر2021ء) شکرگڑھ میں  گھریلو ناچاکی پر خاوند نے بیوی کو کلہاڑیوں کے وار کر کے قتل کردیا۔تھانہ کوٹ نیناں کے مطابق  علاقہ بھیڑی میں سفاک خاوند  کبیر احمد نے بیوی آسیہ کی جان لے لی۔

(جاری ہے)

پولیس  ذرائع کے مطابق ڈھڈوال کی رہائشی آسیہ بی بی کی  6 سال قبل بھیڑی کوٹھے کبیر سے شادی ہوئی تھی۔مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی۔ ملزم فرار ہوگیا۔پولیس نےمقتولہ کی بیوہ ماں جمیلہ بی بی کی مدعیت میں 302 مقدمہ درج کرلیا ھےاور نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔