لله* وزیر اعلیٰ خیبر پختونخو ا کا شمالی وزیرستان میں دوسیکورٹی اہلکار وں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار

بدھ 8 ستمبر 2021 01:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 ستمبر2021ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے شمالی وزیرستان کے علاقہ دو سالی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار وں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

یہاں سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں امن و امان کے لئے سیکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیاں کی ہیں اور قوم سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہی