کراچی کے ساحل سے نکالے گئے جہازہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیا گیا

بدھ 8 ستمبر 2021 14:15

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2021ء) ساحل سے نکالے گئے جہازہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیا گیا، جہاز کو ہارمونی بوٹ کی مدد سے کھینچ کر پورٹ تک لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ساحل سے نکالے گئے جہازہینگ ٹونگ کو بحفاظت برتھ کردیاگیا، شپنگ ایجنٹ کیپٹن عاصم نے بتایاکہ آٹر اینکریج سے جہاز کو ہارمونی بوٹ کھینچ کر پورٹ لائی، جہاز کوایس ایپی ٹرمینل میں برتھ نمبر1 پر لگادیاگیاہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے گذشتہ روز کراچی کے سی ویو کلفٹن پر پھنسے بحری جہاز ہینگ ٹونگ 77 کو نکال لیا گیا تھا بعد ازاں کراچی کے ساحل پر پھنساجہاز سمندر میں جانے کے بعدبھی مسائل کاشکار رہا، جہازکو12گھنٹے گزرنے کے بعد بھی برتھ پر لنگرانداز ہونے کی اجازت نہیں ملی، ذرائع نے بتایا تھا کہ چیئرمین کے پی ٹی نے جہازکوشام میں لنگر انداز کرانے کے احکامات دیے تھے۔دوسری جانب وزارت بحری امور نے جہاز سے متعلق تحقیقات اب تک مکمل نہیں کی ہیں۔کراچی کے ساحل پر کنٹینروں سے لدا کارگو بحری جہاز 20 اور 21 جولائی کو ریت میں آپھنسا تھا، گڈانی شپ بریکنگ کی ایان شپ بریکنگ کمپنی کے عملے نے جہاز کے ریسکیو میں مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :