چین،پلاسٹک کی مصنوعات کی ری سائیکلنگ کو فروغ دے گا ، ترجمان نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن

بدھ 15 ستمبر 2021 14:27

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2021ء) چین پلاسٹک کی مصنوعات  کی  ری سائیکلنگ  کو فروغ دے گا  اور  زراعت میں پلاسٹک کے زیادہ استعمال کے خلاف کارروائی کرے گا ۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق  نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے  ترجمان نے  کہا ہے کہ  ا ستعمال شدہ پلاسٹک کی مصنوعات  پانی کو آلودہ ،قدرتی ماحول اور زرعی زمین کو نقصان پہنچا رہی ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ نیاپانچ سالہ منصوبہ 2021تا 2025 خوردہ فروشوں اور ترسیلی فرموں کو غیر معقول پلاسٹک  مصنوعات   کی تیاری کم کرنے اور   ری سائیکلنگ  کو فروغ  دے گا۔اس منصوبے کے  تحت استعمال شدہ پلاسٹک اور   فضلہ ضائع کرنے کی شرح گزشتہ سال کے مقابلے میں  2025 تک8لاکھ ٹن سالانہ  تک بڑھانے کی ترغیب دے گا۔اسکے علاوہ  بانس ، لکڑی ، کاغذ اور نئے بائیوڈیگریڈیبل پلاسٹک جیسی متبادل مصنوعات کے استعمال کو بھی فروغ دے گا۔

اس مسئلے سے نمٹنے  کے لیے (این ڈی آر سی)  ادارہ   نے بڑے شہروں کو ردی کی ٹوکری کی پالیسیاں متعارف کرانے ، صنعتی پیمانے پر ری سائیکلنگ پلانٹس بنانے اور ریستورانوں اور ای کامرس پلیٹ فارمز پر سنگل یوز پروڈکٹس جیسے پلاسٹک  اور شاپنگ بیگز کے استعمال پر پابندی لگانے کی ترغیب دی ہے۔

متعلقہ عنوان :