پشاور، صوبہ بھر میں کرونا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ

سمارٹ لاک ڈاون سے صوبے میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے،ڈاکٹر کاظم نیاز عوام کے بہتر مفاد میں ضرورت پڑنے پر تمام ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کریں،متعلقہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا، چیف سیکرٹری کے پی کے

جمعرات 16 ستمبر 2021 00:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 ستمبر2021ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کے احکامات کے مطابق صوبہ بھر میں کرونا متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کیا جارہا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے کہا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاون سے صوبے میں کورونا وباء کے پھیلاؤ کو روکا جاسکتا ہے ۔ اس لئے عوام کے بہتر مفاد میں ضرورت پڑنے پر تمام ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ کریں انہوں نے خبر دار کیا کہ متعلقہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

اس سلسلے میں کورونا ایس او پیز عملدرآمد کی تفصیلی رپورٹ پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفارمز یونٹ کو موصول ہوگئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق صوبے کے 16 اضلاع ایبٹ آباد ،بنوں ، بونیر، چترال، لوئر اور اپر، ڈی آئی خان، دیر پائیں، ہری پور، کرک، کرم لوئر ، لکی مروت، مانسہرہ ، نوشہرہ، پشاور، سائوتھ وزیرستان اور صوابی میں 245 متاثرہ مقامات پر سمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ کیا گیا ہے 635 متاثرہ افراد سمیت 30ہزار 816 افراد گھروں تک محدود کر دئے گئے ہے متاثرہ علاقوں میں 69 ویکسینیشن موبائل ٹیموں نے 2ہزار 601 افراد کو کرونا ویکسین لگوائی جبکہ 9ہزار 441 افراد پہلے سے ویکسین لگواچکے متاثرہ علاقوں میں کل 12ہزار 42 افراد ویکسین لگوا چکے ہیں، مزید ویکسینیشن کا سلسلہ جاری ہی