ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کے گریجوایٹس کو نام کیساتھ ڈاکٹرلکھنے سے روک دیا

جمعرات 16 ستمبر 2021 13:14

ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کے گریجوایٹس کو نام ..
لاہو ر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2021ء)ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کے گریجوایٹس کو نام کیساتھ ڈاکٹرلکھنے سے روک دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے نام مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں فزیکل تھراپی اورفارم ڈی کیگریجوایٹس کو نام کیساتھ ڈاکٹرلکھنے سے روک دیا ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہیکہ فزیکل تھراپی اورڈی فارمیسی گریجوایٹس نام کیساتھ ڈگری کا مخفف لکھیں گے، فزیکل تھراپی کیلئے پی ٹی اور فارم ڈی کا مخفف استعمال ہوگا ،دونوں ڈگریزکیحامل افراد نام کے ساتھ آفیشل طور پر مخفف کا استعمال کریں گے ۔

ہائر ایجوکیشن کمیشن کا کہنا ہے مخفف کے استعمال سے گریجوایٹس کی شناخت ممکن ہو سکے گی۔