16ملزمان گرفتار، ، 170لٹر شراب و اسلحہ برآمد

جمعرات 16 ستمبر 2021 19:35

سرگودہا۔16ستمبر  (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2021ء) :ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرذوالفقاراحمد کی ہدایت پرمنشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے تھانہ عطاء شہید پولیس نے محمد اسلم سے شراب100لٹر، تھانہ جھال چکیاں پولیس نے محمدنعمان سے20لٹر،مدثرسے20لٹر،تھانہ اربن ایریا پولیس نے جاوید سے15لٹر، تھانہ سیٹلائٹ ٹائون پولیس نے رضوان مسیح سے15لٹربرآمد کر لی جبکہ تھانہ کینٹ پولیس نے لیاقت علی سے پسٹل30بور، تھانہ میلہ پولیس نے عدیل سے پسٹل 30بور،قمر عباس سے بندوق12 بور،خرم شہزاد سے بندوق 12بور اور اظہر اقبال سے پسٹل 30بور، تھانہ صدر پولیس نے محمد آصف سے پسٹل30بور،زبیر سے پسٹل 30بور،تھانہ شاہپور سٹی پولیس نے اسد عباس سے پسٹل30بور، تھانہ سلانوالی پولیس نے زوہیب سے پسٹل 30 بور،نعمت اللہ سے پسٹل 30بوراورتھانہ جھاریاں پولیس نے منیرحسین سے پسٹل30بوربرآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف منشیات فروشی وناجائزاسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔