کپاس کی قیمت میں 4 سے 5 سو روپے فی من کمی ‘ کاشتکار انتہائی مایوس

جمعہ 17 ستمبر 2021 13:00

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء)حکومت کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ایک طرف تو ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف کپاس کی قیمت میں 4 سے 5 سو روپے فی من کمی ہوگئی ہے جسکی وجہ سے کاشتکار انتہائی مایوس ہیں۔کپاس کی قیمت میں 4 سے 5 سو روپے فی من کمی ہوگئی۔6100 روپے فی من سے 5600 روپے فی من ہوگئی۔کپاس کی قیمت میں کمی آنے سے کاشتکار پریشان ۔

(جاری ہے)

کسان اتحاد کے رہنما اور عوامی سماجی سیاسی شخصیت آصف خان خاکونی نے کہا کہ کپاس کی فصل کا منڈی میں مناسب ریٹ نہیں مل رہا ۔اخراجات زیادہ ہوتے ہیں جبکہ ریٹ انتھائی کم ہے ۔ایک ایکڑ پر کپاس کی فصل پر ایک لاکھ 20 سے 25 ہزار روپے خرچہ آتا ہے ۔بیج ۔کھادیں اور زرعی ادویات کی قیمتوں بے پناہ اضافہ ہوا ہے ۔ہر چیز مہنگی ہونے سے گندم کی فصل بھی متاثر ہوسکتی ہے ۔,