پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے منسوخ
میچ نیوزی لینڈ کے 3 کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث منسوخ کرنا پڑا
ذیشان مہتاب جمعہ 17 ستمبر 2021 14:02
(جاری ہے)
یہ چوتھا موقع ہوگا کہ جب دونوں ٹیمیں راولپنڈی میں کسی ون ڈے میچ میں مدمقابل آئیںگی۔
یہاں ابتک کھیلے گئے تینوں ون ڈے میچز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی ہے۔ دونوں ٹیموں کے مابین اب تک 107 ون ڈے کھیلے جاچکے ہیں، جن میں سے 55 میں پاکستان جبکہ 48 میں نیوزی لینڈ نے کامیابی حاصل کی ہے، 1 میچ برابر جبکہ 3 بے نتیجہ ختم ہوئے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ون ڈے 11 فروری 1973ء جبکہ آخری میچ 26 جون 2019ء کو ورلڈ کپ میں کھیلا گیا تھا۔ نیوزی لینڈ نے آخری مرتبہ 2003ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا، جہاں پاکستان نے5 میچز پر مشتمل ون ڈےانٹرنیشنل سیریز میں کلین سویپ کیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے 3 مرتبہ نیوزی لینڈ کی میزبانی کی تاہم یہ تینوں سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلی گئیں۔ ورلڈکپ 2019ء کی فائنلسٹ نیوزی لینڈ کی ٹیم 121 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ رینکنگ میں پہلے نمبر پر براجمان ہے جبکہ پاکستان کا نمبر چھٹا ہے۔ سیریز میں کلین سویپ کی صورت میں پاکستانی ٹیم ایک درجہ ترقی کیساتھ اس فہرست میں 5ویں اور نیوزی لینڈ ایک درجہ تنزلی کیساتھ دوسرے نمبر پر جاسکتا ہے مگر اس کے علاوہ سیریز کے نتائج کچھ بھی ہوں دونوں ٹیموں کی اس رینکنگ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ نیوزی لینڈ کو2 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کھیلنے کیلئےدوبارہ 2022ء میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
دوسرا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
-
اقربا پروری کے الزامات، فخر زمان ، اعظم خان کے دفاع میں سامنے آگئے
-
پاکستان اورانگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ (کل) ٹاؤنٹن میں کھیلا جائے گا
-
شاہین آفریدی نے قومی ٹیم کی نائب کپتانی سنبھالنے سے معذرت کرلی
-
بابر اعظم کی مداح کا سنچری مارنے پر مرسڈیز کار تحفے میں دینے کا اعلان
-
احمد شہزاد نے عثمان خان کی پاکستانی ٹیم میں سلیکشن پر سوال اٹھایا
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ: پاک ، بھارت ٹاکرے کے ٹکٹ 30 لاکھ روپے میں بکنے لگے
-
ہر میچ میں 200 کرنے کیلئے کھیلیں گے، فخر زمان نے ٹیم کی بیٹنگ سٹریٹجی بتا دی
-
پونٹنگ، لینگر، فلاور کے بعد سنگاکارا کا بھی بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار
-
ملکی تاریخ میں پہلی بارآسٹریلین والی بال ٹیم (کل) پاکستان پہنچے گی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے پاکستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
-
برما آفریدی فٹبال کلب ملیرکے صدر محمد یونس آفریدی کی والدہ کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.