پنجاب آئی ٹی بورڈ پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے سافٹ ویئر وضع کریگا

سسٹم کے تحت فاؤنڈیشن کی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس اور ممبرز کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹائز کیا جائے گا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 17 ستمبر 2021 18:06

پنجاب آئی ٹی بورڈ پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن کیلئے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2021ء) پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی ڈیجیٹائزیشن اور آٹومیشن کیلئے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کے درمیان معاہدے کی تقریب سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب راجہ جہانگیر انور کی سربراہی میں پنجاب سول سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

معاہدے پر ڈائریکٹر جنرل آئی ٹی آپریشنز پی آئی ٹی بی فیصل یوسف اور مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن شاہد فرید نے دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پی آئی ٹی بی پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں پراپرٹی مینجمنٹ‘ اکاؤنٹس اور ہیومن ریسورس کو جدید بنانے کیلئے سافٹ ویئر وضع کرے گا۔ سسٹم کے تحت پنجاب جرنلسٹ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن سے منسلک ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پلاٹس کے کاغذات اورفاؤنڈیشن کے ممبرز کا ریکارڈ بھی ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :