شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا

پاکستان سے زیادہ دنیا کی کسی جگہ محفوظ محسوس نہیں کرتی : اہلیہ وسیم اکرم

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 18 ستمبر 2021 16:10

شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 ستمبر 2021ء ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ آسٹریلین شہری شنیرا اکرم نے پاکستان کو محفوظ ترین ملک قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں شنیرا اکرم نے کہا کہ ’دنیا میں کوئی ایسی جگہ نہیں جہاں وہ خود کو پاکستان سے زیادہ محفوظ محسوس کرتی ہوں‘۔

(جاری ہے)

شنیرا اکرم کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں سکیورٹی خدشات کا بہانہ بنا کر دورہ ختم کر دیا ہے۔

نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے میچ شروع ہونے سے چند منٹ پہلے یہ اعلان کیا جس کے بعد دنیا بھر میں یہ بحث چھڑ گئی کہ کیا واقعی سکیورٹی خدشات تھے یا محض ایک بہانہ بنایا گیا ہے ۔